ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد سلیم کاحب اور گڈانی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم نے حب اور گڈانی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو، مختلف محکموں کے ایکسین اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جاری سکیموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ معیار اور وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہوسکیں۔

بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صنعتی سرگرمیوں اور مزدوروں کے کام کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر خاص توجہ دی جائے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :