سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم سلیمان کے قبضہ سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :