سعودیہ میں خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے گروہ کااہم رکن فیصل آبادائیر پورٹ سے گرفتار

اتوار 12 اکتوبر 2025 21:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) ایف آئی اے نے سعودی عرب میں خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے بین الاقوامی گروہ کے اہم رکن کو فیصل آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شریف نامی ملزم بیرون ملک سے واپس فیصل آباد ائیر پورٹ پر پہنچا تھا جہاں ایف آئی اے نے ملزم کا نام انٹر پول کی مطلوب ملزمان کی لسٹ میں شامل ہونے کی بنا پر اسے گرفتارکرلیا۔

ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غریب اور مستحق خواتین کو مفت عمرے کے بہانے سعودی عرب لے جاتا تھا جہاں ان سے جبری طور پر بھیک منگوائی جاتی تھی۔ ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔اس سے قبل ملزم کے دو ساتھیوں ظہور احمد اور محمد غفور کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔