سیکیورٹی فورسز کی افغانستان کی اشتعال انگیزی کے خلاف موثرکارروائی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اتوار 12 اکتوبر 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر گزشتہ رات کی کشیدگی کے دوران پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے جس عزم، حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ وطن کا دفاع کیا وہ پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 23 بہادر سپوتوں کو سلامِ پیش کیا اور کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں ہمارے ایمان، عزم اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے یہ محافظ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :