جو افغان مہاجرین پچاس سال سے ہماری سرزمین پر مقیم ہیں انہیں واپس جانا ہوگا، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

پیر 13 اکتوبر 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو افغان مہاجرین پچاس سال سے ہماری سرزمین پر مقیم ہیں انہیں واپس جانا ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے سے چھڑانا ہو گا۔ تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد دنیا میں جسطرح سرحدیں ہوتی ہیں اسطرح ہونی چاہیئے ۔ کوئی منہ اٹھا کہ مرضی سے عبور نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :