سعودی عرب کا شرم الشیخ حادثے میں قطری عہدیداروں کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 13 اکتوبر 2025 10:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) سعودی عرب نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں ٹریفک حادثے میں قطری شاہی دیوان کے اہلکاروں کی وفات پر قطر کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

قاہرہ میں قطری سفارت خانے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں شاہی دربارکے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے جو اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں سعود بن ثامر آل ثانی، عبداللہ غانم الخيارین اور حسن جابر الجابر شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں عبداللہ عیٰسی الکواری اور محمد عبدالعزیز البوعینین شامل ہیں جنہیں شرم الشیخ انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔