راولپنڈی میں چار روز بعد سڑکیں اور تعلیمی ادارے کھل گئے

اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکیں، دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے‘ فیض آباد جانے والا راستہ اورمیٹروبس بند

پیر 13 اکتوبر 2025 12:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکیں بھی کھول دی گئیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ بند رہا۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند رہی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بحال ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ادھر راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا۔