سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کے اشارہ پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں گلفام مارا گیا

پیر 13 اکتوبر 2025 17:05

سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور کے علاقے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت گلفام کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔پولیس ٹیم نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ باٹا پور پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :