کوٹلی میں ڈینگی کے خاتمہ کے لیے شہرکے مختلف ایریازمیںفوکنگ سپرے

پیر 13 اکتوبر 2025 17:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈائریکٹرجنرل صحت عامہ اورڈائریکٹرہیلتھ سروسزمظفرآبادکی ہدائت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمظہراقبال طاہرکی زیرنگرانی ڈینگی کے خاتمہ کے لیے شہرکے مختلف ایریازمیںفوکنگ سپرے کروائی گئی۔ فوگنگ سپرے شہرکے مختلف ایریازمیںطلوع آفتاب اورغروب آفتاب کے دوران کی گئی۔

کوٹلی میں 13ڈینگی متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں جن کی تمام تر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈینگی وائرس کو شکست عوام الناس کے تعاون اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے دی جاسکتی ہے۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گھروں کے قریب پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ اپنے آپ کو مچھروں کے کاٹنے سے بچائیں ڈینگی اور ملیریا سے محفوظ رہیں۔محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے، شہری محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ تاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔محتاط رہیںمحفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :