سعودی عرب کا شرم الشیخ حادثے میں قطری عہدیداروں کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 13 اکتوبر 2025 15:03

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) سعودی عرب نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں ٹریفک حادثے میں قطری شاہی دیوان کے اہلکاروں کی وفات پر قطر کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔