لاہور ہائیکورٹ، آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب

پیر 13 اکتوبر 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ اور باولے کتوں کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت3 نومبر تک ملتوی کردی،جسٹس خالد اسحاق نے وائی ڈی اے کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے دوران درخواست گزار وائی ڈی اے کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کو بتایا گیا کہ کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماریوں کی ویکسین ہسپتالوں میں دستیاب نہیں، لہذا عدالت جانوروں کی پیدائش کنٹرول پالیسی کو معطل کرے۔