ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 13 اکتوبر 2025 16:51

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے 5سا ل سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندہ ڈاکٹر ممتاز تنیہ بھی موجود تھے جنہوں نے بچوں کو پولیو اور وٹامنز کے قطرے پلائے این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کامنیٹ کے صدام حسین ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی ثنا اللہ چکھڑا سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ ستاون ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے ضلع کی 39 یونین کونسلوں میں 42 فکسڈ سینٹرز اور 33 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام محکموں کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، تمام پولیو ورکرز اپنی فیلڈ میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں، غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ مہم کو مؤثر انداز میں کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے یو سی ایم اوز، ایریا کوآرڈینیٹرز اور سپروائزری عملہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں اور رپورٹنگ کا عمل شفاف رکھا جائے انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز و موثر بنایا جائے گا تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔

\378

متعلقہ عنوان :