Live Updates

پی ٹی آئی رہنما کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

پیر 13 اکتوبر 2025 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما واجد عظیم کی جانب سے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت، ڈی جی امیگریشن اور ڈی جی ایف آئی اے سے دو ہفتوں تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما واجد عظیم کی درخواست پر سماعت کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ پیش ہوئے، درخواست گزار واجد عظیم کا موقف ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں، صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں تاہم کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اس وقت پی پی 172لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، نو مئی کے مقدمے میں ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن نے عدالت میں ان کا نام لسٹ سے نکالنے سے متعلق رپورٹ جمع کروائی، اس کے باوجود نام نہیں نکالا گیا.عدالت نے استدعا ہے درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کر دیا ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات