فیصل آباد پولیس کی کارروائی، ایک اشتہاری سمیت 33 جرائم پیشہ افراد گرفتار

پیر 13 اکتوبر 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے ایک اشتہاری سمیت 33 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔پولیس کی چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران ضلع بھر کے تھانوں کی حدود سے ایک اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 13 منشیات فروش اور 11 غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کئے۔منشیات فروشوں سے 4.520 کلو گرام چرس اور 167 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے 11 پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں۔ سنگین مقدمات کے مجموعی طور 33 ملزمان گرفتار کئے گئے۔دیگر مقدمات میں مطلوب افراد کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔سنگین جرائم میں مطلوب ایک اشتہاری گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی خلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔