تعلیمی اداروں میں ری سائیکل شدہ کوڑا دان رکھنے کے پروگرامز پرعملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ، ڈی ای او

پیر 13 اکتوبر 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہاجرہ شاہین نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ری سائیکل شدہ کوڑا دان رکھنے کے پروگرامز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ، صفائی ستھرائی اور ری سائیکلنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جبکہ پلاسٹک اور کچرے کی اشیاء کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں ری سائیکل کر کے سرکاری اسکولوں کے لیے کوڑا دان تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ پائیدار ماحولیاتی نظام قائم کیا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہاجرہ شاہین نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹوآفیسر راولپنڈی کی ہدایت کے مطابق، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن بِنز کی تنصیب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہر اسکول میں درج ذیل بِنز واضح رنگوں کے ساتھ نصب کیے گئے ہیں جن سفید بِن کاغذی ویسٹ، سبز بِن شیشے کا ویسٹ،سرمئی بِن نامیاتی ویسٹ، سرخ بِن دھاتی ویسٹ، نارنجی بِن پلاسٹک ویسٹ کے لئے مختص ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ادارے ماحولیاتی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ اقدام ہمارے طلبا و طالبات میں صفائی، نظم و ضبط اور ماحول دوستی کے شعور کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :