کندھ کوٹ، کرمپورمیں سکول ٹیچر نے طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پیر 13 اکتوبر 2025 20:50

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) کندھ کوٹ کے نواحی علاقہ کرمپور میں سکول ٹیچر نے طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مرکزی ملزم سکول ٹیچر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ کے علاقے کرمپور کے گائوں بگن بجارانی میں سکول ٹیچر نے ساتھی کے ساتھ ملکر طالبہ کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا،واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا،پولیس کیمطابق معاملیکو بااثرافراد نیچھپانیکی کوشش کی لیکن پولیس کو اطلاع ملنے پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مرکزی ملزم اسکول ٹیچر کبیر بجارانی کو خفیہ اطلاع پر کرمپور پولیس نیچھاپہ مارا تو ملزم نیفرارہونے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کے تبادلیمیں مرکزی ملزم اسکول ٹیچر کبیر بجارانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :