والدین بچوں کی ویکسینیشن یقینی بناکر ضلع ایبٹ آباد کو پولیو فری بنایا جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

پیر 13 اکتوبر 2025 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایبٹ آباد میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پہلے دن کی ٹیموں کی کارکردگی، اہداف کے حصول، فیلڈ میں درپیش مسائل اور بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے ٹیموں کی روزانہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہدایت کی کہ ٹیمز کی جانب سے کسی بھی بچے کا رہ جانا قابلِ قبول نہیں ہوگا۔موبائل ٹیمز کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔ٹیموں کو انٹرا پرسنل کمیونیکیشن بہتر بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈرینیج یونین کونسلز میں مائیکرو پلان ویلیڈیشن کی سرگرمی مکمل کی جائے۔ایسے اسکولز جہاں ویکسینیشن سے انکار ہوا، انہیں اگلی صبح ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کور کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹیمز کو ہدایت کی کہ وہ محنت، ذمہ داری اور لگن کے ساتھ اپنے علاقوں کے تمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں تاکہ ضلع ایبٹ آباد کو پولیو فری بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈی ایچ او، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایکسٹرنل مانیٹرز، ڈبلیو ایچ او ایریا کوآرڈینیٹر ہزارہ ڈویژن، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او، نمائندہ ایجوکیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :