تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کوکھلے رہیں گے،آئی سی ٹی انتظامیہ

پیر 13 اکتوبر 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کوکھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی سی ٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل تمام اسکول، کالج اور دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گےاس حوالے سے کسی بھی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاعات بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں،عوام سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی گمراہ کن اور غلط معلومات کو نظر انداز کریں،اس طرح کی غلط اور غیر مصدقہ معلومات کو آگے پھیلانے سے بھی اجتناب کریں۔ براہ کرم معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کنفرم کریں۔