ڈونلد ٹرمپ 17 اکتوبر کو وولودیمیر زیلنسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے

منگل 14 اکتوبر 2025 09:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو 17 اکتوبر (جمعہ) کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہیں گے۔

(جاری ہے)

اے پی کے مطابق انہوں نے یہ اعلان شرم الشیخ سے واشنگٹن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاتاہم انہوں نے ملاقات کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔