تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں انٹر پارٹ فرسٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

منگل 14 اکتوبر 2025 17:08

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں انٹر پارٹ فرسٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کل 15اکتوبر کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان محمد مظفرحسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر پارٹ فرسٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کل 15اکتوبر کو کیا جائے گا ، امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر معلوم کر سکیں گے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہاکہ اس امتحان کے مضامین کی ری چیکنگ کے خواہشمند امیدوار رزلٹ کے اعلان کے پندرہ دن کے اندر بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست دے سکیں گے۔