پنجاب ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا، تما م تر تیاریا ں مکمل کر لی گئیں

منگل 7 اکتوبر 2025 12:00

پنجاب ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا، تما م تر تیاریا ں مکمل ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول جاری کردیا گیا، پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا، ایم ڈی کیٹ امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبے کے فیصل آباد سمیت 12 شہروں میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں برس پنجاب میں 50 ہزار 458 اُمیدواروں نیایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے، یو ایچ ایس اور محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کی تیاریاں تیز کر دیں۔محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاریوں کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے دن فیصل آباد سمیت صوبے کے 12 شہروں میں 26امتحانی مراکز پر ہائی الرٹ رہے گا، امتحان کے دوران ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گییو ایچ ایس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو ٹیسٹ والے دن امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے درخواست دے دی گئی جبکہ امتحانی عملے کی تعیناتی کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :