ایسوسی ایشن میں غیر فعال ممبران کی رکنیت ختم کردی جائیگی، ڈیفینس ریجینسی کے اجلاس میں فیصلہ

منگل 14 اکتوبر 2025 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ڈیفینس ریجینسی ریزیڈینٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کا ایک ہنگامی اجلاس جنرل سیکریٹری محمد شفیق کھوکر نے صدر غلام رسول شاہ کی صدارت میں ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد کیا جس میں تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ محمد شفیق کھوکر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کا مقصد فلیٹ کے مکینوں کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن کچھ ممبران کے عدم تعاون و دلچسپی کے باعث و رجسٹریشن کے مراحل سے آج تک غیرحاضر ہیں اور سرگرمیوں میں رخنہ ڈالتے ہیں لہذا ایسے تمام ممبران کی رکنیت ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اجلاس میں قرارداد کے پیش کردہ فیصلے کے مطابق آصف علی میمن جوکہ مارچ 2025 ء سے اب تک تمام اجلاس و سرگرمیوں سے لاتعلق رہا ہے انکے تمام عہدیداران و ممبران کے متفقہ رائے سے رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ جس کا باقاعدہ تحریر طور پر ایسوسی ایشن کے محکمہ میں اطلاع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :