انسداد دہشتگردی عدالت کا بشری بی بی کیخلاف 29مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

عدالت کی پولیس کو جیل میں بشری بی بی سے تفتیش مکمل ،وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت

منگل 14 اکتوبر 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے بشری بی بی کیخلاف 29مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشری بی بی کی 29مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4نومبر تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ پولیس کو جیل میں بشری بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔