سندھ ہائیکورٹ،لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرآئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر سے جواب طلب ،سماعت3ہفتوںکے لیئے ملتوی

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ نے شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرآئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں تک کے لیئے ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے لاپتا شہری سے متعلق رپورٹ دی جس میں کہا گیاہے کہ عبد الرحمان سی ٹی ڈی پولیس کی تحویل میں ہے۔ عدالت نے شہری عبد الرحمان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔ عدالت نے دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کردی۔ عدالت نے 3 لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے تمام درخواستوں کی سماعت 3 ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی۔