کھوئی رٹہ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے کی گئی

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:44

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) کھوئی رٹہ انسداد ڈینگی مہم ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سی ڈی سی کی ہدایت پر ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھوئیرٹہ ڈاکٹر عاصم اکرم کے تعاون سے تحصیل کھوئیرٹہ میں ڈینگی موبائل سکواڈ نے مختلف علاقوں دیہاڑی باغ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال،پونہ تھلہ، بائی پاس، لاری اڈہ، مین بازار، گالہ بازار میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے کی گئی اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بذریعہ ہیلتھ ایجوکیشن بتایا گیا مچھروں سے بچنے کے لیے مچھردانی کا استعمال کریں مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں صاف ستھرا ماحول رکھتے ہوئے صحت عامہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ رکھا جائے تیز بخار کی صورت میں قریبی مرکز صحت میں اپنا بروقت معائنہ کروایا جائے صحت عامہ سی ڈی سی ہمہ وقت خدمت خلق سے سرشار ہے احتیاط اور حفاظتی اقدامات کے ذریعہ سے اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔