ساہیوال ، ایڈیشنل کمشنرکی بیٹی نے انٹر پارٹ ون کے امتحان میں 527/555 نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کی صاحبزادی سارا سیف کی ساہیوال بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحان میں شاندار کارکردگی رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 555 میں سے 527 نمبر حاصل کر کے اپنا اور خاندان کا نام روشن کیا۔ سارا سیف ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کی ہونہار طالبہ ہیں۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر کمشنرساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی سمیت عزیز و اقارب اور اساتذہ کرام نے مبارک باد پیش کی اور ان کی تعلیمی کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :