سوئس ٹینس سٹاربیلنڈا بینسک ڈبلیو ٹی اے ننگبواوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:04

سوئس ٹینس سٹاربیلنڈا بینسک ڈبلیو ٹی اے ننگبواوپن ٹینس ویمنز سنگلز ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) سوئٹزرلینڈ کی نامور ٹینس سٹار بیلنڈا بینسک چین کے شہر ننگبو میں جاری ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی یولیا سٹارودوبتسیوا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ سوئس ٹینس سٹار بیلنڈا بینسک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی یولیا سٹارودوبتسیوا کو 1-2 سے شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

چین کے شہر ننگبوکے ین ژو ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز رائونڈ کے دوسرے رائونڈ میچ میں 28 سالہ سوئس ٹینس سٹار بیلنڈا بینسک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرین کی کوالیفائر کھلاڑی یولیا سٹارودوبتسیوا کو 7-5، 4-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :