گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ 27 اکتوبر کو بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

بدھ 15 اکتوبر 2025 17:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) 27 اکتوبر کو بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں 27 اور 28 اکتوبر کو "پاک ترک لسانی اور تہذیبی اشتراکیت[لسانی اور ثقافتی مشترکات] کے موضوع پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے عہدیدار کے مطابق کانفرنس میں مختلف ممالک کے بین الاقوامی محققین اور ناقدین شرکت کریں گے۔یونیورسٹی نے اس سلسلے میں بین الاقوامی سکالرز کو 22 اکتوبر تک اپنا خلاصہ جمع کرانے کا کہا ہے۔کانفرنس میں جی سی ڈبلیو یو ایس کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :