Live Updates

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی مختلف شہروں میں کامیاب کاروائیاں

3.6 کلو گرام چرس، 2.5 کلو گرام آئس، 663 گرام ہیروئن اور 300 گرام افیون برآمد

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’منشیات سے پاک پنجاب، صحت مند اور محفوظ پنجاب‘‘کے تحت پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ۔گزشتہ تین روز کے دوران پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں کامیاب آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔

کارروائیوں کے نتیجے میں 3.6 کلو گرام چرس، 2.5 کلو گرام آئس، 663 گرام ہیروئن اور 300 گرام افیون برآمد کی گئی۔ چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف چار مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق فورس وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کی روشنی میں صوبے بھر سے منشیات کے خاتمے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور یہ آپریشنز اٴْس وقت تک جاری رہیں گے جب تک منشیات اسمگلنگ کے تمام نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔پنجاب سی این ایف نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک محفوظ، منشیات سے پاک اور صحت مند پنجاب کے قیام تک اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات