سی ایس ایس کے حتمی نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.48 فیصد

بدھ 15 اکتوبر 2025 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس کے حتمی نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ امتحان میں ملک بھر سے 15 ہزار 602 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 387 امیدوار فائنل مرحلے تک پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی کے مطابق 397 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جنہیں انٹرویو (وائیوا) کے لئے بلایا گیا۔ وائیوا کے بعد 387 امیدواروں کو فائنل کوالیفائی قرار دیا گیا۔ اس طرح اس سال سی ایس ایس امتحان کی مجموعی کامیابی کی شرح 2.48 فیصد رہی۔کمیشن نے ان میں سے 229 امیدواروں کی مختلف سرکاری محکموں میں تقرری کے لئے سفارش کی ہے۔ ان میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔