
گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسزاینڈ کامرس ایجوکیشن ایبٹ آباد میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب
بدھ 15 اکتوبر 2025 19:52
(جاری ہے)
تقریب میں کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر سید تصدیق حسین شاہ کی مدت ملازمت1991 سے2025 تک خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
مقررین نے ان کی چترال،ہری پور،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بطور پرنسپل خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر عمر علی خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ سید تصدیق حسین شاہ ایک بہترین منتظم تھے۔ ان کا انتظامی خلا پر نہیں کر سکتا۔ان کا نعم البدل ملنا مشکل ہے۔کوشش رہے گی صوبہ میں کامرس کالجز میں تدریسی عمل کو بہتر سے بہتر بنا سکیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طلبہ ڈگری کے ساتھ ڈپلومہ بھی کریں تاکہ عملی زندگی میں روزگار کا بہترین ذریعہ حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ کامرس ایجوکیشن سے جڑے طلبہ کا مستقبل روشن ہے لیکن والدین اور معاشرہ اس کی افادیت سے لاعلم ہیں۔ہمارا فرض بنتا ہےکہ گریجویٹس کی ایسی تربیت کریں جو ادارہ کے سفیر بنیں ،والدین بھی فخر محسوس کریں کہ ان کی اولاد کامرس کالج سے فارغ التحصیل ہے۔دریں اثنا مقررین اور طلباء نے پرنسپل سید تصدیق شاہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور خصوصی تحائف بھی دیئے۔خیبر پختونخوا کامرس کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر وحید خٹک اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن عباسی کی طرف سے بھی پرنسپل سید تصدیق شاہ کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے بی ایس کمپیوٹرسائنس کا نیا نصاب 2025 تیارکرلیا
-
لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا مجموعی تناسب 53.77 فیصد رہا
-
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا
-
لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب
-
لاہوربورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
ساہیوال، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
لاہور، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کا فرسٹ ائیرکے نتائج کا اعلان
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان بدھ کوکرے گا
-
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
-
ایچ ای سی نے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان15اکتوبر کو کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.