سردار یار محمد رند کا آغا سراج درانی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سینئر سیاستدان سابق وزیرسردار یار محمد رِند نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار، شفیق اور دردمند شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال سے ملک خصوصاً سندھ کی سیاست ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر سن کر بے حد دکھ ہوا۔دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں ہم آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :