انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مالی سال 2025 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 ء تک بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214Aکے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آرکی جانب سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :