متحدہ عرب امارات میں گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے نئی قونصلر خدمات متعارف

جمعرات 16 اکتوبر 2025 08:40

متحدہ عرب امارات میں گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے نئی قونصلر خدمات متعارف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن اقامہ ہولڈرز کی سہولت کے لیے نئی قونصلر خدمات متعارف کرائی ہیں جو اس سے قبل اماراتی شہریوں کےلیے تھیں۔اماراتی وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹم اور پورٹ سکیورٹی نے نئی سروسز کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

امارات الیوم کے مطابق ’گلوبل جیٹکس 2025 ‘ نمائش کے 45 ویں ایڈیشن کے موقع پر اماراتی گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے نئے اقدام کا اعلان کیا گیا۔

اماراتی شہریوں کی طرح گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے بھی بیرون ملک موجودگی کے دوران ہنگامی صورتحال پر مدد کے لیے ہاٹ لائن سروس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی نمبر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مدد تک کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اماراتی گولڈن اقامہ ہولڈر یا ان کے اہل خانہ پاسپورٹ تلف یا گم ہو نے کی صورت میں رابطہ کرسکتے ہیں انہیں مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :