قصور ،ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ سیکنڈری اسپیشل ایجوکیشن اسکول برائے متاثرہ سماعت کا دورہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے گزشتہ روزخصوصی بچوں سے ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنرنے گورنمنٹ سیکنڈری اسپیشل ایجوکیشن اسکول برائے متاثرہ سماعت اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنرز قصور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکولوں میں صفائی ستھرائی، اساتذہ و اسٹاف کی حاضری اور تعلیمی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ سماعت بچوں سے اشاروں کی زبان میں گفتگو کی اور ان میں نئے کپڑے تقسیم کیے، بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے "ستھرا پنجاب" اور "کلین لائنز" مہم کے سلسلے میں مین فیروز پور روڈ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے سڑک کے دونوں اطراف پودوں، مارکنگ لائنز، زیبرا کراسنگز اور صفائی کے انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیا۔ انہوں نے بس اسٹینڈ کے باہر کھڑی غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کروائی۔اسی روز ڈی سی قصور نے اپنے دفتر میں "اوپن ڈور پالیسی" کے تحت آنے والے سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :