خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں خوراک کے عالمی دن پر مختلف تقریبات کا انعقاد

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:02

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں خوراک کے عالمی دن پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تقریبات میں آگاہی واک، سیمینار اور صحت بخش اجزائے ترکیبی سے بنی اشیائے خور و نوش بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

تقریبات کا باقاعدہ آغاز پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے ڈین آف آل فیکلٹیز ڈاکٹر محمد صغیر، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز ڈاکٹر فرحان چغتائی اور دیگر کے ساتھ مل کر کیا۔اس موقع پر طلبہ نے انڈوں سے بنے پیزا، پروٹین سے بھرے بسکٹ، پاکستانی و غیر ملکی ڈشز تیار کیں اور نمائش کے لیے سٹالز پر سجائیں۔

(جاری ہے)

کھانوں کی لذت سے مہکتی اس تقریب میں جامعہ کے دیگر شعبہ جات کے طلبہ کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور حصہ لینے والوں کی کاوشوں کو سراہا۔

ججز نے تمام سٹالز کا دورہ کیا، اجزائے ترکیبی معلوم کیں ، کھانوں کا معیار اور ذائقہ چیک کیا اور اس کے بعد پوزیشن لینے والے طلبہ میں ایوارڈز تقسیم کیے۔قبل ازیں ایک سیمینار بھی منعقد کیاگیا جس میں محکمہ خوراک کے افسران اور ماہر نیوٹریشنز نے خطاب کیا اور خوراک کے عالمی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔\378

متعلقہ عنوان :