Live Updates

محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویٹ اور ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:02

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویٹ اور ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت توسیع، لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ، ایریگیشن، پلانٹ پروٹیکشن،چیمبر آف کامرس اور کسان بورڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی مہم زیادہ گندم اگاؤ، کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کے حوالے کیے جانے والے اقدامات اور انسداد سموگ کاروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک حق نواز علی نے کسانوں کے مال مویشیوں کی افزائش اور علاج معالجہ سمیت دیگر سہولیات کے سلسلہ میں بتایا۔

(جاری ہے)

پلانٹ پروٹیکشن کی افسران نے دھان کی فصل کو بیماریوں سے بچاؤ اور زیادہ پیدوار کے لیے خصوصی نگہداشت کے سلسلہ میں محکمہ کی کاوشوں بارے آگاہ کیا، آن فارم واٹر مینجمنٹ کے آفیسر نے فصلوں کی آبپاشی اور کھالوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ لیزر لینڈ لیولر پر سبسڈی بارے بتایا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی زیادہ گندم مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کے لیے وسیع تر اقدامات کیے جائیں، موسمیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فصلوں کی کاشت کی جائے، شعبہ حضرات کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک کی ترقی و ترویج کی جانب بھی خصوصی توجہ دی جائے اور غیر معیاری و ملاوٹ شدہ کھادوں و زرعی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں، کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے کیونکہ کسانوں کی خوشحالی سے ہی ملکی خوشحالی وابستہ ہے۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات