یونیورسٹی آف سرگودھا کا ایچ ای سی کی جانب سے مرتب کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے کوالٹی انہانسمنٹ سیل میں نمایاں بہتری کا مظاہرہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مرتب کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے کوالٹی انہانسمنٹ سیل میں نمایاں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے 74.04 اسکور حاصل کیا ہے، جو کہ 2019 تا 2021 کے دوران حاصل کردہ 48.34 اسکور کے مقابلے میں53 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ شاندار اضافہ یونیورسٹی کے معیارِ تعلیم اور انتظامی شفافیت کے تسلسل کی واضح علامت ہے۔اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیو ای سی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہہ یہ نمایاں بہتری یونیورسٹی کے معیار، شفافیت اور تعلیمی عمدگی کے عزم کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

فیکلٹی، انتظامیہ اور کیو ای سی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا تعلیم اور تحقیق کے اعلیٰ معیار کے حصول کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ یونیورسٹی آف سرگودھا مستقبل میں بھی اپنے اندرونی کوالٹی ایشورنس نظام کو مزیدمضبوط بنائے گی تاکہ اسے عالمی معیارات سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور طلبہ کے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عمران غفور چوہدری نے کہا کہ یہ کامیابی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی رہنمائی، معاونت اور وژنری قیادت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے ساتھ ساتھ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، تمام تعلیمی و انتظامی سربراہان اورکیو ای سی کی محنتی ٹیم اس کامیابی پر مبارک باد کی مستحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں معیارِ تعلیم کو فروغ دینے، ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے اور عالمی معیار سے ہم آہنگ پالیسیوں کے نفاذ کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا کا کیو ای سی آفس مسلسل فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :