پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور

سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت کے بعد ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اکتوبر 2025 19:15

پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور، سیشن کورٹ لاہور نے جمعرات کے روز فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔