Live Updates

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سوات موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:05

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سوات موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سوات موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان میں حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہو ا۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات