صوبائی وزیرشاہینہ شیرعلی کا مظفرآباد ملیر کا دورہ، انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیرعلی نے ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے ہمراہ یو سی مظفرآباد ملیر کا دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیرنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین سے ملاقات کرکے انہیں قائل کیا اور بچوں کو قطرے پلا کر مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک مہم کے نتائج اطمینان بخش ہیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ دوسری جانب شاہینہ شیر علی نے مقامی ایم پی اے محمود عالم جاموٹ کے ہمراہ یو سی چشمہ گوٹھ، ابراہیم حیدری ٹائون کا بھی دورہ کیا اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے فلاحی کیمپ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیمپ میں فراہم کی جانے والی ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاؤشیں عوام کو بنیادی صحت، آگاہی اور فلاحی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ حکومت سندھ مزید عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :