کلب کرائے کی زمین پر ہے ملکیت مل جائے تو اسپورٹس کمپلیکس بنائوں گا، اشرف طائی کااعلان

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے کہا ہے کہ ہمارا کلب کرائے کی زمین پر چل رہا ہے، ایک زمین ہے جس کی ملکیت مل جائے تو اسپورٹس کمپلیکس بناؤں گا۔

(جاری ہے)

اپنی اہلیہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف طائی نے کہا کہ امراض قلب کے عارضہ میں مبتلا ہوں، تاہم اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے درخواست ہے وہ میرا معاملہ دیکھیں۔ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ اشرف نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ اشرف طائی کے مکمل علاج کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اشرف طائی کی ملکی خدمات پر شریف خاندان ہمارا ساتھ دے۔