انڈیپنڈنٹ گروپ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس سی بی اے)کے سالانہ انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نتائج کے مطابق ہارون الرشید صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ زاہد اسلم اعوان نے سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انڈیپنڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون نے اس موقع پر کہا کہ وکلاء برادری نے ایک بار پھر آئین و قانون کی بالادستی کے مؤقف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملک بھر سے وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کو برتری حاصل رہی جبکہ حریف گروپ کو مختلف نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔