احتجاج کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،سی سی پی اولاہور

جمعہ 17 اکتوبر 2025 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،شر پسند عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی، شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ لاہور پولیس کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سڑکیں، دکانیں یا ٹرانسپورٹ بند کروانے کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا، شرپسندعناصر قانون کی آہنی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، نفرت انگیزتقاریر، مواد اور لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر قانون حرکت میں آئے گا۔ سی سی پی او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔