تھل یونیورسٹی شعبہ اردو کا اعزاز طلبہ کا تحقیقی مضمون "روشنائی تاریخی سیاسی اور انقلابی تناظر میں " تحقیقی جریدے میں شائع ہو گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:08

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ایچ ای سی کے منظور شدہ تحقیقی جریدے "ذوقِ تحقیق" میں شائع ہوگیا ہے،جو شعبہ اور خطۂ تھل کے لیے ایک نمایاں کامیابی ہے۔یہ شاندار کامیابی شعبہ اُردو کے اساتذہ کی مسلسل محنت، رہنمائی اور علمی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ اُردو تھل یونیورسٹی بھکر علمی، تحقیقی اور ادبی سرگرمیوں میں مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ قبل ازیں، شعبہ کے درجنوں طلبہ نے وزیرِاعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ بھی حاصل کیے۔اس موقع پر ڈاکٹر سرور عظیم قریشی (انچارج شعبہ اُردو) نے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور مزید محنت و لگن جاری رکھنے کی نصیحت کی۔\378

متعلقہ عنوان :