سیالکوٹ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے بہترین کارکردگی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس افسران و اہلکاران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلی کارکردگی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ غلطی پر سزا اور اچھی کارکردگی پر انعام محکمہ کا اصول ہے۔ فرض شناس اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :