ضلع کے تاجروں نے ہڑتال کی کال کو یکسرمسترد کردیا ہے، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:57

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان ظہیر انور جپہ، ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ کیاگیا۔ایلیٹ فورس، پیرا فورس، ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ شہر کے اہم بازاروں، چوراہوں کا پیدل دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تاجر برادری، خریداری کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ سیف سٹی آفس کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

امن ومان کا قیام انتظامیہ اور پولیس کی پہلی ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ شہریوں کو پُر امن ماحول فراہم کرنا حکومت اور انتظامیہ کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہتاجر برداری اور شہریوں نے شرپسند ٹولہ کی جانب سے ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔ ضلع بھر میں کاروباری مراکز کھلے اور ٹریفک کا پہیہ رواں دواں ہے۔ فلیگ مارچ کا مقصد امن ومان کی فضا کو مضبوط بنانا ہے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے عوام اورتاجر برادری کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :