انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل کی ٹیم نے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:10

انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل  کی ٹیم  نے میں  پہلی پوزیشن حاصل کرلی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہےجبکہ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 16پوائنٹس ہیں اور اس نے دفاعی چیمپئن لیورپول سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

لیورپول کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے 14،14 پوائنٹس مساوی ہیں اور یہ ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 7،7 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم نے بھی 7 میچز کھیلے ہیں اور پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم 15 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبرپر چلی گئی ہے۔

اسی طرح ٹوٹنہم ہاٹ پور اور بورن مائوتھ کی ٹیموں نے بھی 7،7 میچز کھیل لئے ہیں اور 14،14 مساوی پوائنٹس ہونے کے ساتھ یہ ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے 13پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے،کرسٹل پیلس کے 12 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔چیلسی،ایورٹن اور سندرلینڈ کی ٹیمیں 11، مساوی پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں ، آٹھویں اورنویں نمبر پر ہیں۔

اسی طرح مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 10پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود ہے ۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 7 میچز کھیل چکی ہے اور ساتوں میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :