فیڈرل بورڈ کے تحت قائم امتحانی مراکزکی حدود میں دفعہ 144 کانفاذ

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:37

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق (تمغہ امتیاز) نے فیڈرل بورڈ کے تحت منعقد ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ امتحانات 21 اکتوبر 2025 سے 21 نومبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ حکم نامے کے مطابق فیڈرل بورڈکے تحت امتحانی مراکز کی100میٹر کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صرف مستند امیدوار، امتحانی عملہ اور مقررہ ادارے کے افراد ہی امتحانی سنٹر میں داخل ہوسکیں گے۔ حکمنامے کے تحت امتحانی مراکز کی حدود میں کتابیں، گائیڈز یا حل شدہ پرچہ جات لے جانے پر مکمل پابندی عائدہوگی۔ علاوہ ازیں موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائسز بھی امتحانی مراکز میں لے جانا ممنوع ہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج نور محل کیمپس اور ایف جی انٹر کالج نور محل روڈ پر قائم امتحانی مراکز پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :