راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، چرس و شراب برآمد

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلو 400 گرام چرس اور 38 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، وارث خان، چکلالہ اور صدر واہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 10، 10 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ویسٹریج پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 8 لیٹر شراب برآمد کی۔دریں اثنا ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :